Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کے لیے امداد میں اضافے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقے ٹانک کا دورہ کیا۔
اپ ڈیٹ 04 اگست 2022 01:12pm
وزیراعظم کو امدادی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
وزیراعظم کو امدادی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
وزیراعظم کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر صوبائی حکومت کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے ورثا کے لیے امداد میں اضافے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقے ٹانک کا دورہ کیا، جہاں انہیں امدادی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ کے ساتھ صوبائی حکومت کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہبا زشریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے پوچھا کہ حکومت نے متاثرین کے لیے کتنی امداد کا اعلان کیا ہے؟جس پر بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت متاثرین کو 8 لاکھ روپے دے رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آپ امداد کو 8 لاکھ سے بڑھاکر 10 لاکھ کردیں، بلوچستان حکومت بھی 10 لاکھ روپے امداد دے رہی ہے، وفاقی حکومت نے بھی 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم کا جاں بحق افراد کے ورثا کے لیے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان

وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے ورثا کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا اور صوبائی حکومت کو بھی امداد بڑھانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وزیراعلیٰ محمود خان کے کام کو سراہتے ہوئے ان کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ متاثرین کی مدد احسن اقدام ہے، سب کو مل کر متاثرین کی مدد کرنی چاہیئے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانافضل الرحمان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے متاثرہ علاقے کی صورتحال پر وزیراعظم کو آگاہ کیا اور بعض تجاویز بھی پیش کیں۔

بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ متاثرین کی مدد کے لیے انتظامیہ کو پاک فوج، ڈبل ون ڈبل ٹو، پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کی بھرپور مدد حاصل ہے۔

وزیراعظم کا ٹانک کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ، سیلاب متاثرین سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ بارش کی وجہ سےدورے میں 3 روز تاخیر ہوئی، بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان کا کوئی مداوا نہیں ہوسکتا، صوبائی حکومت فصلوں کے نقصان کا تخمینہ لگا رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ صوبائی حکومت کےساتھ مل کر کام کررہے ہیں، وفاقی حکومت متاثرین کو 10 لاکھ روپے امداد دے رہی ہے، امداد سے مشکلات میں آسانی ہوتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ریلیف آپریشن میں کوئی سیاست نہیں ہوگی، متاثرین کے خادم بن کر آپ کی خدمت کریں گے، آخری گھر کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اس موقع پر جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم کے دورے پر ان کا شکر گزار ہوں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ سیلاب سے 150 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا، وزیراعظم سے درخواست ہے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں۔

Dera Ismail Khan

Tank

PM Shehbaz Sharif

kpk flood

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div