Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملک بھر میں محرم کے دوران فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

فوج کی تعیناتی کا فیصلہ چاروں صوبوں کی درخواست پر کیا گیا
اپ ڈیٹ 06 اگست 2022 08:32am
دارالحکومت میں بھی فوج تعینات رہے گی۔ فوٹو — فائل
دارالحکومت میں بھی فوج تعینات رہے گی۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں بہتر سکیورٹی کے کے لئے ملک میں فوج تعینات کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران فوج کی تعیناتی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹفیشکن میں بتایا گیا ہے کہ فوج کی تعیناتی کا فیصلہ چاروں صوبوں کی درخواست پر کیا گیا، پاک فوج سول آرمڈ فورسز کے ہمراہ مل کر کام کرے گی۔

وزارت داخلہ کے مطابق فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔ دارالحکومت میں بھی فوج تعینات رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کو محرم الحرام کے دوران ملک میں تعینات کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے بھی کراچی سمیت صوبے بھر میں امن کو امان کو برقرار رکھنے کے لئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق پابندی 5 سے 10 اگست (6 سے 12 محرم الحرام) تک برقرار رہے گی، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

خواتین، بچے، بزرگ، صحافی، لازمی خدمات انجام دینے والے افراد سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

pakistan army

security forces

interior ministry

محرم

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div