Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

پمز میں ڈاکٹرز کی جانب سے شہباز گل کا ابتدائی طبی معائنہ مکمل

میڈیکل بورڈ کی ابتدائی رپورٹ میں شہباز گل کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا گیا ہے۔
اپ ڈیٹ 18 اگست 2022 10:30am
شہباز گل کا سیچوریشن لیول 97 اور بلڈ پریشر 70ـ110 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
شہباز گل کا سیچوریشن لیول 97 اور بلڈ پریشر 70ـ110 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
شہباز گل کا کورونا ٹیسٹ کا نمونہ بھی لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں ڈاکٹرز کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا ابتدائی طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

شہباز گل کا سیچوریشن لیول 97 اور بلڈ پریشر 70ـ110 ریکارڈ کیا گیا ہے، شہباز گل کو بخار کی شکایت بھی نہیں ہے جبکہ ان کا کورونا ٹیسٹ کا نمونہ بھی لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔

پمز ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کی ابتدائی رپورٹ میں شہباز گل کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا گیا ہے، پمز کے کارڈک سینٹر میں شہباز گل کا طبی معائنہ کیا گیا، میڈیکل بورڈ نے اڑھائی گھنٹے سے زائد وقت میں طبی معائنہ مکمل کیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل اسلام آباد سے گرفتار، بغاوت کا مقدمہ درج

شہباز گل کی تمام ٹیسٹ رپورٹس موصول ہونے کے بعد اسپتال میں رکھنے یا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پمز میں پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوہدری نے شہباز گل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کے کمرے کو پولیس نے گھیر رکھا ہے، اندر کوئی اور مخلوق کے لوگ بھی موجود ہیں، چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ نوٹس لیں۔

مزید پڑھیں: شہباز گل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اس موقع پر پی ٹی آئی کی رہنما ملیکہ بخاری نے بھی پمز کا دورہ کیا۔

‘شہباز گل کی جان کو شدید خطرہ ہے’

وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ شہباز گل کی جان کو شدید خطرہ ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‏اسلام آباد پمز اسپتال میں شہباز گل اس وقت تشویش ناک حالت میں ہے، ان کو نزدیکی اسپتال میں بھیجنے کا ہمارا فیصلہ ٹھیک تھا۔

انہوں نے کہا کہ سب کو علم ہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کی نگرانی میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ،جب پنجاب پولیس نے جیل ڈاکٹر کی ہدایت کی پر اسے نزدیکی اسپتال شفٹ کرنے کی کوشش کی تو اسلام آباد پولیس نے رینجرز کی زیر نگرانی میں بدمعاشی کرتے ہوے شہباز گل کو اسلام آباد شفٹ کیا،جس پران کی حالت تشویش ناک ہوئی۔

وزیر داخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ معزز اعلیٰ عدالتوں سے اپیل ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خاطر مداخلت کریں ۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل کو اڈیالہ جیل انتظامیہ نے کئی گھنٹے تاخیر کے بعد اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا تھا۔

جیل انتظامیہ کا شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کو حوالے نہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل ایک حساس مقام ہے یہاں ہجوم نہ لگایا جائے، رات تک جیل کی حدود میں غیر متعلقہ اہلکاروں کا موجود ہونا خطرناک صورتحال کا باعث ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے پی ٹی آئی رہنماشہبازگل کا مزید2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 48 گھنٹے کے لیے پولیس کے حوالے کیا تھا ۔

تاہم طبیعت ناسازی کے باعث جیل انتظامیہ نے ملزم کو وفاقی پولیس کے حوالے کرنے سے معذرت کی تھی۔

کیس کا پس منظر

سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف کو ٹی وی ٹاک شو میں ریاستی اداروں کےسربراہان کے خلاف بیانات کے الزام میں 9 اگست کو بنی گالا کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

شہبازگل کے خلاف تھانہ بنی گالا میں سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں اداروں اور ان کےسربراہوں کے خلاف اکسانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

pti leader

imran khan

islamabad police

shehbaz gill

pims

ejaz chaudhary

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div