Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

توشہ خانہ کیس: ہماری نظر میں عمران خان اب تک ایم این اے ہیں، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے وکیل کو دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
اپ ڈیٹ 18 اگست 2022 01:01pm
عمران کان کا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو موصول نہیں ہوا، سکندر سلطان راجہ
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
عمران کان کا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو موصول نہیں ہوا، سکندر سلطان راجہ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو اب تک رکن قومی اسمبلی قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل کو دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

عمران خان کے خلاف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے بیرسٹر محسن نواز رانجھا نے آئین کے آرٹیکل 63 (2 ) کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس دائرکیا تھا جس کے مطابق، “ سرکاری توشہ خانہ سے تحائف خریدنے کے باوجود عمران خان نے انہیں الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جانے والے اثاثہ جات کے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا، لہذاٰ وہ بددیانت ہیں، انہیں آرٹیکل 62 ون (ایف) کے تحت نااہل قرار دیا جائے“۔

ریفرنس اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی وساطت سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کوبھجوایا گیا جہاں چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے ابتدائی سماعت کی۔

بینچ کے دیگر ارکان میں سندھ کے ممبرالیکشن کمیشن جسٹس (ر) نثار درانی، بلوچستان کے جسٹس (ر) شاہ محمد جتوئی، خیبرپختونخوا کے ممبر الیکشن کمیشن جسٹس (ر) اکرام اللہ اور سابق وفاقی سیکرٹری بابر بھروانہ شامل ہیں۔

درخواست گزار محسن شاہنواز رانجھا الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے علی ظفر کےمعاون وکیل پیش ہوئے اور کہا کہ بیرسٹرعلی ظفر مصروفیت کے باعث نہیں آسکے۔

سماعت کےآغاز پرعمران خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان اب ایم این اے نہیں رہے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ان کا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو موصول نہیں ہوا اس لیے ہماری نظر میں عمران خان اب تک رکن قومی اسمبلی ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفیٰ نہیں بھجوایا جس کی منظوری کے بغیر رکن اسمبلی ڈی نوٹیفائی نہیں ہوسکتا۔ آپ اپنی مرضی کی تشریح نہ کریں۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے وکیل کو دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی ۔

‘عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف بیچے جس سے دنیا میں پاکستان کی رسوائی ہوئی’

بعدازاں مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا، انہوں نے توشہ خانہ کے تحائف فروخت کئے اور اثاثوں میں تحائف فروخت کرنے کی رقم چھپائی۔

محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ عمران خان نے اپنے خلاف ریفرنس اسپیکر کو جمع کرایا، 10 کروڑ کی چیز کو 5 کروڑ میں فروخت کیا، انہوں نے توشہ خانہ کے تحائف بیچے جس سے دنیا میں پاکستان کی رسوائی ہوئی۔

رہنما ن لیگ نے مزید کہا کہ نوازشریف اور ن لیگ پر جھوٹے مقدمات بنائےگئے، اگر نوازشریف عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں تو عمران کیوں نہیں؟ اب آپ کا رسیدیں جمع کرانے کا وقت آگیا ہے، کروڑوں کی گھڑیاں دورکی بات، 3500 کا ٹی سیٹ تک نہیں چھوڑا۔

ECP

اسلام آباد

imran khan

Sikandar Sultan Raja

tosha khana case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div