Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

شہباز گل کو غیر قانونی طور پر چکی میں بند رکھا گیا: وزیر داخلہ پنجاب

تمام خدشات کے باوجود شہبازگل کو پمز کے حوالےکردیا۔
شائع 18 اگست 2022 05:47pm
لاہور: وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
لاہور: وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ شہبازگل پر تشدد نہیں ہوا، جیل سپرنٹنڈنٹ نے شہبازگل کوغیر قانونی طورپرچکی میں بندرکھا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاشم ڈوگر نے کہا کہ شہبازگل اتنے خوفزدہ تھے کہ انہوں نے مجھے کچھ نہیں بتایا۔ جیل میں شہبازگل پر تشدد نہیں کیا لیکن بلاوجہ چکی میں رکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل کے2 افسران کا تبادلہ کیا گیا، کل شہبازگل کا ریمانڈ کینسل کرکے پولیس کے حوالے کیاگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تمام خدشات کے باوجود شہبازگل کو پمز کے حوالےکردیا، اسلام آباد پولیس نے حالات خراب کرنے کی کوشش کی۔

اس سے قبل، وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ 25مئی کے واقعات پر پولیس آفیسرز کے خلاف تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو سیاسی رہنما ملوث ہیں ان کیخلاف بھی کارروائی ہو گی، مقدمات کے حوالے سے کارروائی آج ہی سامنے آ جائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div