Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ہنگامہ آرائی کیس: 12 لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری

درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ مدثر حیات نے سماعت کی۔
شائع 19 اگست 2022 04:09pm
پنجاب اسمبلی (فوٹو:فائل)
پنجاب اسمبلی (فوٹو:فائل)

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ نے مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کر دئیے۔

کینٹ کچہری لاہور میں پولیس تھانہ قلعہ گجر سنگھ نے ن لیگ کے 12 رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ مدثر حیات نے سماعت کی۔

درخواست میں پولیس کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،ملزمان دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت ملزم عطا تارڑ،رانا مشہود،مرزا جاوید،سردار اویس لغاری،سیف الملوک کھوکھر،پیر خضر حیات،راجہ صغیر احمد،عبدالروف،پیر اشرف رسول،بلال فاروق اور رانا منان خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔

عدالت نے پولیس کی استدعا سنتے ہوئے تمام ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div