اب بال ڈائی کرانے کیلئے پارلر جانے کی ضرورت نہیں

شائع 21 جولائ 2016 07:29am
فائل فوٹو فائل فوٹو

یہ بات ہر کوئی جانتا ہے کہ بازار میں ملنے والے ہیئر کلر میں بہت زیادہ مقدار میں کیمیکلز موجود ہوتے ہیں۔ ان کیمیکلز کے ذریعے خواتین کئی خطرناک بیماریوں کا شکار بھی ہوجاتی ہیں۔

بالوں کو ڈائی کرنا خواتین کا بہت بڑا شوق ہوتا ہے اور اس سے بال بھی خوبصورت لگنے لگتے ہیں۔ لیکن ہیئر کلر میں موجود کیمیکلز آپ کے بالوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ ہیئر کلر آپ کی صحت کےلیے بھی بہت خطرناک ہیں۔

بازار میں ملنے والے ہیئر کلر میں ایسے اجزاء شامل کیے جاتے ہیں ، جن کی وجہ سے خواتین میں کینسر جیسے مرض ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔

اگر آپ اپنے بالوں کو ڈائی کرنا  چاہتے ہیں اور ساتھ ساتھ یہ بھی  چاہتے ہیں کہ آپ کے بالوں کو بھی نقصان نہ پہنچے اور آپ کی صحت کو بھی کوئی خطرہ لاحق نہ ہو تو درج ذیل دی گئی چیزوں پر عمل ضرور کریں۔

اگر آپ اپنے بالوں کو ڈائی کرنا چاہتے ہیں تو اس کےلیے آپ کافی کا استعمال کرسکتے ہیں ۔ کافی آپ کے بالوں کو خوبصورت رنگ دیتی ہے اور کافی آپ کے بالوں کو بھی بڑھانے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔

کافی کے ذریعے بال کیسے رنگے جائیں؟

٭ سب سے پہلے اس بات کا خیال رکھیں کہ جو کافی آپ استعمال کررہے ہیں وہ نامیاتی ہو۔ غیر نامیاتی کافی میں کیمیکلز شامل ہوتے ہیں اور یہ آپ کے بالوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

٭سب سے پہلے ایک کپ میں سادھی کافی تیار کرلیں اور اس کو ٹھنڈا ہونے کےلیے رکھ دیں۔

٭اس کے بعد  ایک پیالے میں 2 چائے کے  چمچ کافی، 2 کپ کنڈیشنر اور 1 کپ کافی (جو سب سے پہلے تیار کی تھی) ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔

٭ اب اس مکسچر کو اپنے بالوں میں لگالیں اور 1 گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔

٭ اس مکسچر سے آپ کے بال ڈارک چاکلیٹ رنگ کے ہوجائیں گے۔

اب اس مکسچر کو کافی کے پانی سے دھولیں

٭  سب سے پہلے اپنے بالوں کو شیمپو سے دھو لیں، پھر کافی کو اپنے بالوں میں لگاکر 20 منٹ کےلیے چھوڑ دیں۔

٭ اب اپنے بالوں میں سے کافی کو نکالنے کےلیے سیب کے سرکے کا استعمال کریں۔ اس سے آپ کے بالوں میں کافی کا رنگ پکا ہوجائے گا۔

٭ پھر اپنے بالوں کو نیم گرم پانی سے دھولیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔