Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کیا آپ کو اپنے بلڈ گروپ کے حوالے یہ دلچسپ حقائق معلوم ہیں؟

شائع 18 اگست 2017 07:00am
فائل فوٹو فائل فوٹو

خون ہمارے جسم میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ خون کے 4 گروپس ہوتے ہیں جوکہ اے، بی، اےبی اور او ہیں۔ ہر خون کی قسم اپنی ایک منفرد خصوصیت پوشیدہ ہوتی ہے۔

وہ کون سی خصوصیات ہیں جوکہ بلڈ گروپ میں پوشیدہ ہوتی ہیں، آئیے جانتے ہیں۔

٭ بلڈ ٹائپ اور غذائیت

پورا دن ہمارے جسم میں کیمیکلز ری ایکشن ہوتے رہتے ہیں۔ جوکچھ ہم سارا دن میں کھاتے ہیں اس کے نتائج دن بھر میں سامنے آتے رہتے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ انسان کو اپنے بلڈ گروپ کے حساب سے کھانا کھاناچاہیئے۔ جیسے مثال کے طور پر اگر آپ کا بلڈ گروپ اُو ہے تو آپ کوزیادہ گوشت کھانے سے گریز کرنا چاہیئے اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیئے۔

وہ افراد جن کا بلڈ گروپ بی ہے ان کو چکن کا گوشت کم کھانا چاہیئے البتہ وہ گائے اور بکرے کے گوشت کا استعمال کرسکتے ہیں۔

اے بی بلڈ گروپ والے افراد کو سی فوڈ کا استعمال زیادہ کرنا چاہیئے۔

٭ بلڈ ٹائپ اور بیماری

بلڈ سیلز کے اوپری حصے پر مختلف اینٹی جینس موجود ہوتی ہیں۔جس کی وجہ سے تمام لوگوں کے بلڈ گروپس مختلف ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف بلڈ گروپس کی وجہ سے لوگوں کو مختلف بیماریاں ہوتی ہیں۔

٭ بلڈ ٹائپ اور شخصیت

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا بلڈ گروپ آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے؟ وہ افراد جن کا بلڈ گروپ اُو ہوتا ہے ، یہ لوگ بہت تخلیقی، پر اعتماد اور سوشل قسم کے ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ اے بلڈ گروپ والے افراد بہت پرسکون، قابل بھروسہ اور آرٹسٹ دماغ کے ہوتے ہیں۔

بی بلڈ گروپ والے افراد بہت مضبوط، اپنے ارادوں کے پختہ اور خود مختار ہوتے ہیں۔

اور اےبی بلڈ گروپ والے افراد ذمہ دار اور دوسروں کاخیال رکھنے والے ہوتے ہیں۔

٭ بلڈ ٹائپ اور ذہنی دباؤ

ذہنی دباؤ برداشت کرنا بھی بلڈ گروپ پر انحصار کرتا ہے۔ جن افراد کو بہت زیادہ ذہنی دباؤ رہتا ہے ان کا بلڈ گروپ اے ہوتا ہے۔

وہ افراد جن کو بے حدغصہ آتا ہے تو یقیناً ان لوگوں کا بلڈگروپ اُو ہوگا۔

٭ بلڈ ٹائپ اور موٹاپا

کچھ لوگوں کو اپنے موٹاپے سے پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان کا بلڈ گروپ ان لوگوں کو موٹا نہیں ہونے دے گا۔ وہ افراد جن کا بلڈ گروپ اے ہے وہ کاربوہائیڈریٹ آرام سے ہضم کرلیتے ہیں یہ لوگ مشکل سے موٹے ہوتے ہیں۔وہ افراد جن کا بلڈ گروپ اُو ہوتا ہے ان کو موٹاپا زیادہ لگتا ہے۔

٭ بلڈ ٹائپ اور ورزش

چونکہ اے بلڈ گروپ کے افراد کو ذہنی دباؤ زیادہ ہوتا ہے ، ان کو چاہیئے کہ وہ آرام اور سکون کےلیے یوگا اورمیڈیٹیشن کیا کریں اور جن افراد کا بلڈ گروپ بی ہے ان کو چاہیئے کہ وہ ٹینس اور مارشل آرٹ کھیلیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div