جیا بچن نے بھارتی طالبعلموں کو آئینہ دکھا دیا
ممبئی:بولی وڈ کی باصلاحیت اداکارہ اور اداکار امیتابھ بچن کی بیوی جیا بچن نے بھارتی طالبعلموں کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ انہیں بنیادی آداب سیکھنے کی بیحد ضرورت ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق جیا بچن بھارتی صحافی بھاونا سومایا کے ساتھ ممبئی کےنرسی مونجی کالج کے فیسٹول 'امنگ' میں شریک تھیں ،وہاں صحافیوں اورطالبعلموں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے جیا اس وقت شدید غصے میں آگئیں جب وہاں موجود لوگ ان کی تصاویر کھنچنے لگے۔
جیا کو یہ بات بالکل پسند نہیں آئی کہ لوگ بات کرتے وقت ان کی تصاویر لے رہے تھے ،انہوں نےسخت غصے میں وہاں بیٹھے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تصاویر لینا بند کیجئے کیونکہ کیمرے کا فلیش میری آنکھوں میں لگ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ بنیادی اخلاقیات ہیں جو بھارتی لوگوں اور طالبعلموں کو سیکھنے کی ضرورت ہے،ہمارے کالجز اور اسکولز میں اساتذہ کو اس کی تعلیم دینی چاہئے کہ کسی کی اجازت کے بناء اس کی تصاویر نہ کھینچی جائیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔