جنیفر آنسٹن مہنگی ترین اداکارہ بن گئیں

شائع 24 اگست 2016 02:07pm
File Photo File Photo

نیویارک:آسکر ایوارڈ  یافتہ ہالی وڈ  اداکارہ جنیفر لارنس دوسری بار  دنیا کی مہنگی ترین  اداکارہ بن گئیں۔امریکی فوبز میگزین کی جاری کردہ فہرست میں  بولی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بھی جگہ بنالی۔

امریکی فوبز میگزین نے جاری کی دنیا کی بھاری معاوضہ لینے والی دس اداکاراؤں کی سالانہ فہرست۔ جس میں ٹاپ پوزیشن پر رہیں فلم دی ہنگر گیمز کی مشہوراداکارہ جنیفر لارنس۔  جنہوں نے رواں سال چار کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کمائے۔

تین کروڑ تیس لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر رہیں فلم گھوسٹ بسٹرز کی  اداکارہ ملیسا میک کارتھی رہیں جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کی کیپٹن امریکا سول وار میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اسکارلٹ جوہنسن نے ۔

اداکارہ دیپیکا پڈوکون بنیں پہلی بولی وڈ اداکارہ جن کا نام  دنیا کی مہنگی ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوا ہے۔  دیپیکا کی سالانہ آمدنی ایک کروڑ ڈالر ہے۔