کیا آپ کو بھی شدید غصہ آتا ہے؟

شائع 17 اکتوبر 2016 06:00am

 

فائل فوٹو فائل فوٹو

غصے کا آنا ایک فطری عمل ہے۔ غصہ کسی بھی وجہ سے آجاتا ہے، اگر کسی چیز کی پریشانی مسلسل آپ کو تنگ کررہی ہوتو آپ کے مزاج میں غصہ آجاتا ہے اور آپ ہر کسی پر غصہ کرنے لگتے ہیں ۔

کسی کے ساتھ لڑائی کا ہوجانا، مالی پریشانی اور صحت کے مسئلے مسائل کی وجہ سے آپ کی ذہنی کیفیت تبدیل ہونے لگتی ہے اور آپ کے مزاج میں چڑچڑاپن آجاتا ہے۔جس کی وجہ سے لوگ بھی آپ سے کنارہ کشی اختیار کرلیتے ہیں۔

وقت کے ساتھ ساتھ غصے کی شدت میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے اور معمولی باتوں پربھی غصہ آنے لگتے ہے۔ جس کے باعث بلڈ پریشر کی بیماری ہونے کا خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔

اگر آپ کو بھی چھوٹی اور معمولی سی باتوں پر شدید غصہ آجاتا ہے یا آپ مستقل غصے کی حالت میں رہتے ہیں تو درج ذیل بیان کی گئی باتوں پر عمل کریں ۔ ا س سے آپ کے غصے والی عادت کم ہوجائے گی اور وقت کے ساتھ یہ عادت بالکل ختم ہوجائےگی۔

٭ سورج کی روشنی میں چہل قدمی

Image result for walking in sunshine images

اگر آپ کا سارا دن گھر میں رہ کر گزر جاتا ہے یا آپ کا زیادہ وقت دفتر میں گزر جاتا ہےتو اس  روٹین کی وجہ سے  آپ میں چڑچڑاپن آسکتا ہے۔ چونکہ سورج کی روشنی نہ ملنے کی وجہ سے آپ کے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی نمودار ہوجاتی ہے اوراس کے باعث لوگ ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں اور یوں وہ ہر وقت ڈپریشن میں رہنے کی وجہ سے غصے کی حالت میں رہتے ہیں۔

٭ پانی کا استعمال

Image result for drinking water

اپنے کام کے دوران پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ رکھیں۔ اگر پانی پینے کی شدت محسوس ہورہی ہے تو پانی پی لیں، پیاس کو برداشت نہیں کریں۔ پیاس کو برداشت کرکے آپ اپنے کام میں توجہ نہیں دے سکیں گے اور اس طرح آپ کو غصہ آنا شروع ہوسکتا ہے۔

٭ خوشگوار ماحول سے دوری

Image result for you're stressed and other having fun

خوشگوار ماحول سے دوری کے باعث بھی لوگوں میں ڈپریشن ہوجاتا ہے۔ مسلسل ذہنی تناؤ والے ماحول میں رہنے سے آپ میں غصہ اور چڑچڑاپن آجاتا ہے۔ کوشش کریں کہ ماحول کو خوشگوار اور ہنسی مذاق والا بنا کر رکھیں۔

٭نیند کی کمی

Image result for sleep shortage

غصہ آنے کی ایک اور بڑی وجہ نیند کا پورا نہ ہونا بھی ہے۔جب آپ کی نیند پوری نہیں ہوتی تو آپ میں چڑچڑاپن ہوجاتا ہے۔