پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان بین الاقوامی فلم میں
لندن:فلم جانان میں مرکزی کردار نبھانے والی پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان بین الاقوامی فلم ایکی لیس پروٹوکول میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔فلم جانان میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعدپاکستانی اداکارہ ارمینہ خان پر بین الاقوامی فلم انڈسٹری کے دورازے کھل گئے، فلم "دی ایکی لیس پروٹوکول" کا آفیشل پوسٹر جاری کردیا گیا۔
پاکستانی فلم جانان میں زبردست پرفارمنس دکھانے کے بعد ارمینہ خان کا ہالی ووڈ کی جانب سفر کا آغاز ہوگیا۔سائنس فکشن پر بننے والی فلم "دی ایکی لیس پروٹوکول" میں ارمینہ خان مرکزی کردار ادا کریں گی۔
جانان میں شاندار اداکاری کرنے والی ارمینہ خان ایک روبوٹ کا کردار نبھارہی ہیں،جبکہ فلم مصنوعی ذہانت کے نقصانات پر بنائی گئی ہے۔
فلم دی ایکی لیس پورپوزل آئندہ سال انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں پیش کرنے کے بعد باقاعدہ ریلیز کیا جائے گا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔