نمک کے چند غیر معمولی فائدے

شائع 19 اکتوبر 2016 09:17am
فائل فوٹو فائل فوٹو

نمک کھانوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اگر کھانے میں نمک کم ہوتو اچھے سے اچھا کھانا بھی بے ذائقہ لگتا ہے۔

 یوں تونمک کے بے شمار فائدے ہیں مگر آج ہم آپ کو چند ایسی چیزیں بتائیں گے جن کو جان کر آپ یقینا حیران ہو جائیں گےکہ نمک سے ہم کیا کچھ فائدے حاصل کرسکتے ہیں۔

نمک کے چند غیرمعمولی فائدےدرج ذیل بیان کیے جارہے ہیں۔

٭ سبزی دھوئیں

Image result for washing vegetables images

نمک میں اینٹی مائیکروبائل عنصر شامل ہوتے ہیں۔ آپ نمک کے پانی سے اپنی سبزیوں کو دھو سکتے ہیں اور اس میں موجود جراثیم کا مکمل خاتمہ کرسکتے ہیں۔

٭ مصنوعی پھول پتوں کی صفائی

Image result for artificial flowers and leaves

سجاوٹ کے لئے بنائے گئے مصنوعی پھول اور پتوں کو بھی نمک سے صاف کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے آپ پھول اور پتوں کو نمک کے پانی میں تھوڑی دیر کے لئے بھگو دیں۔ اس طرح پھول اور پتوں میں موجود تمام مٹی نکل جائے گی۔

٭ زنگ صاف کریں

Image result for steel sinks

اگر آپ کے اسٹیل کے سنک میں رنگ لگ گیا ہے تو اس کا آسان حل یہ ہے کہ آپ اسفونج کو نمک والے پانی میں بھگوئیں اور اس سے اسٹیل کے سنک کو صاف کرلیں۔

٭ فرنیچر کی صفائی

Image result for wood furniture cleaning

آپ اپنے لکڑی کے فرنیچر کو نمک کے نیم گرم پانی کے ساتھ صاف کرکے ان کو پہلے جیسا بناسکتے ہیں۔

٭ چونٹیوں سے نجات

Image result for ants on wall images

اگر آپ کے گھر میں چونٹیاں بہت زیادہ ہیں تو آپ چونٹیوں کی گزر گاہوں پر نمک چھڑک دیں، اس سے آپ کو چونٹیوں سے بالکل نجات حاصل ہوجائے گا۔

٭ دودھ کو تازہ رکھیں

Image result for milk images

یہ سن کر آپ کو بہت عجیب لگے گا، لیکن نمک کے ذریعے آپ دودھ کو دیر تک تازہ رکھ سکتے ہیں۔ دودھ میں ایک چٹکی نمک ڈال کر رکھ دیں اس سے دودھ خراب ہونے سے بچ جائے گا۔

٭ بدبو دور کریں

Image result for wardrobe images

اگر آپ نمک کی ایک پُڑیا اپنی الماری ، جوتوں اور ریکس پر رکھ دیں تو اس سے ایک مخصوص قسم کی بدبو دور ہوجاتی ہے۔

٭ دانت چمکائیں

Image result for clean teeth

اپنے ٹوتھ پیسٹ میں نمک اور سرسوں کا تیل مکس کرکے اپنے دانتوں پر لگائیں۔ اس سے آپ کے دانت بھی چمکدار بنے گے اور آپ کے مسوڑے بھی مضبوط ہوں گے۔