لیونارڈو ڈی کیپریو کارٹون کیپٹن پلینٹ دوبارہ بنانے کیلئے کوشاں

شائع 19 اکتوبر 2016 02:09pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاس اینجلس:ہالی ووڈ اسٹار لیورنارڈو ڈی کیپریو بیسویں صدی کی مشہور کارٹون سیریز کیپٹن پلینٹ اینڈ دا پلینٹیئرز کو دوبارہ ٹی وی اسکرینز کی زینت بنانے جا رہے ہیں۔

آسکر ایوارڈ یافتہ ہیرو لیونارڈو ڈی کیپریو کی پروڈکشن کمپنی نوے کی دہائی کی کارٹون سیریز کیپٹن پلینٹ اینڈ دا پلینٹیئرز کے حقوق حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔

پراجیکٹ کے حقوق ملنے کی صورت میں جون میٹن اورگلین پاؤل اس سیریز کا نئے سرے سے اسکرپٹ لکھیں گے۔

کارٹون سیریز کیپٹن پلینٹ اینڈ دا پلینٹیئرزکی کہانی دنیا بھر سے پانچ اہم کرداروں پر مبنی  تھی جو اپنی طلسمی  طاقت سےسپر ہیرو کیپٹن پلینٹ کو بلاتے ہیں۔

سپرہیرو آلودگی اور دیگر ماحولیاتی مسائل کے خلاف لڑنے میں  پلینٹیئرز کی مدد کرتا ہے۔

ڈی کیپریو ماحولیاتی آلودگی کو انتہائی اہم مسئلہ سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اس متعلق آگاہی کیلئےاس کارٹون کو دوبارہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔