پاناما پیپرز:تحریک انصاف نے ثبوت سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے
فائل فوٹواسلام آباد:پاناما پیپرزکے حوالے سے تحریک انصاف نے ثبوت سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے ۔
پاناما پیپرزکیس سےمتعلق تحریک انصاف نے ثبوت سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے ہیں ، 686صفحات پرمشتمل ثبوت تحریک انصاف کے ایڈووکیٹ نعیم بخاری نے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اخترعلی چوہدری کے ذریعے جمع کروائے ۔
ثبوتوں میں وزیراعظم نوازشریف سمیت شریف خاندان کے بینک اکاؤنٹس ، قرضہ معاف کرنے سمیت دیگر شواہد شامل کئے گئے ہیں ۔
دستاویزات میں 1988 اور1991 میں حوالے کے ذریعے بھیجے گئی رقم کی تفصیلات بھی بتائی گئی ہیں ،اس کے ساتھ ساتھ اتفاق گروپ کے تحت چلنی والی 19کمپنیوں کے قرضوں کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں ۔
بارہ مالیاتی اداروں اور 11 غیرمالیاتی اداروں سے حاصل کی بھی رقم کوبھی ثبوت کا حصہ بنایاگیا ہے ، حسن ، حسین اورمریم نواز کی جائیدادوں کے حوالے سے بھی ثبوت دیئے گئے ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاناما لیکس مقدمے میں اپنا وکالت نامہ سپریم کورٹ میں آج جمع کرادیا، عمران خان نے وکالت نامے میں حامد خان کو اپنا وکیل مقرر کیا ہے ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔