رنویر کے بیان پر دیپیکا کے والد کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا

شائع 02 دسمبر 2016 07:32am

ranvir

ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ اور خوبرو اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے درمیان  کافی گہری دوستی ہے،بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں بھی گردش کررہی تھیں کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں۔

حال ہی میں بھارت کے مشہور  پروگرام"کافی ودکرن"میں اداکار رنویر سنگھ اور رنبیر کپورنے شرکت کی۔

شو کے میزبان  اور معروف ہدات کار کرن جوہر کی جانب سے کیے جانے والے ایک سوال کے جواب میں رنویر نے  دیپیکا کو "شادی مٹیریل" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہیں گے۔

ان کے اس بیان پر دیپیکا کے والد نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ''یہ دونوں(رنویر سنگھ،دیپیکا پڈوکون)بالغ ہیں ،میں اپنی بیٹی کو  آزادی دیتا ہوں  کہ وہ جو فیصلہ کرنا چاہے کرے۔

اسے مکمل اختیار ہے کہ وہ جس سے چاہے شادی کرسکتی ہے ،اور جو کرنا چاہتی ہے کرے میں اس کے ساتھ ہوں۔''

واضح رہے کہ رنویر دیپیکا نے  ایک ساتھ  فلم  رام لیلیٰ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ،جس میں دونوں کی جوڑی کو بے انتہا پسند کیا گیا تھا۔

بشکریہ:مس مالنی ڈاٹ کام