عزیزمیاں قوال کو ہم سے بچھڑے 16برس بیت گئے
فائل فوٹوملک کے معروف قوال عزیزمیاں کو ہم سے بچھڑے 16برس بیت گئے۔
عبدالعزیز عرف عزیز میاں قوال17 اپریل 1942 کو پیدا ہوئے، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے اردو اور عربی میں تعلیم حاصل کی، ان کا شمار روایتی قوالوں میں ہوتا تھا ان کی کامیابی کا راز ان کی آواز ہی نہیں بلکہ ان کی قوالیوں میں موجود فلسفہ بھی تھا۔
انہوں نے اپنے فنی دور کا آغاز عزیز میاں میرٹھی کی حیثیت سے کیا۔ انہوں نے ابتدائی دور میں فوجی جوانوں کیلئےقوالیاں گائیں۔
کورس میں گائی جانے والی قوالیوں کو بھی انہوں نے دوام بخشا،عزیزمیاں مختلف شعراء کرام کے کلام کو اس طرح پڑھتےتھے جس سے سننے والا اس کے اثر میں محو ہوجاتا تھا جبکہ عزیز میاں کی بیشتر قوالیوں میں مذہبی رنگ بھی نمایاں نظرآتا ہے۔
عزیز میاں قوال6 دسمبر 2000کو اپنے مداحواں کو سوگوار چھوڑ کر چلے گئے، لیکن 16 سال گزرنے کے باوجود وہ آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔