'صرف کنگ خان ہی اس کردار کو بخوبی نبھا سکتے تھے'
ممبئی:بولی وڈ کے معروف ہدایت کار راہول ڈھولکیا بیحد خوش ہیں کیونکہ تقریباً دیڑھ سال کے عرصے بعد ان کی فلم "رئیس"جنوری 2017 میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔
فلم میں بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں،فلم کے ٹریلر اور پوسٹر دیکھ کر لوگوں کا صبر ختم ہوتا جا رہا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران راہول ڈھولکیا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران گزارے گئے لمحات میرے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں میں انہیں کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔
فلم میں کنگ خان کے مرکزی کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف شاہ رخ ہی اس کردار کو بخوبی نبھا سکتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم کا مشہور ڈائیلاگ"بنئے کا دماغ اور میاں بھائی کی ڈیرنگ"شاہ رخ نے اتنی خوبصورتی سے نبھایا کہ میں حیران رہ گیا۔
بشکریہ:پنک ولا ڈاٹ کام

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔