گانے سننے کے حوالے سے حیران کردینے والے حقائق

اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2016 11:47am
فائل فوٹو فائل فوٹو

گانے سننے کا شوق ہر عمر کے شخص کو ہوتا ہے۔ ہر کسی کو مختلف قسم کے گانے پسند ہوتے ہیں، کچھ لوگ تیز میوزک کو پسند کرتے ہیں ، کچھ سلو اور سافٹ گانے سننے کو ترجیح دیتے ہیں۔

بعض لوگ ایسے بھی ہیں جن کوقوالیاں سننا پسند ہوتا ہے اور کچھ لوگوں کو صوفی میوزک بہت پسند ہوتے ہیں۔

گانے سننے سے یقیناً اچھا ٹائم پاس ہوجاتا ہے۔ اکثر لوگ اپنے کام پر پوری توجہ مرکوز رکھنے کےلئے گانے سنتے ہیں۔ ان کا خیال ہوتا ہے کہ گانے سنتے ہوئے جو بھی کام کیا جائے وہ جلدی ختم ہوجاتا ہے۔

لیکن شاید وہ تمام لوگ اس بات سے بے خبر ہیں کہ یہ عادت ان کی تخلیقی صلاحیتوں کےلئے کتنی نقصان دہ ہے۔

بزنس انسائیڈر کی ایک ویڈیو میں ماہر نفسیات نے یہ بات بتائی ہے کہ گانے سننے سے آپ کی تخلیقی صلاحیتیں اثرانداز ہوتی ہیں۔

ڈینیل جے لیوٹن کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اگر آپ کوئی کام کررہے ہیں اور اپنی پوری توجہ اس کام پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ اس عمل کےلئے اگر آپ میوزک چلا لیتے ہیں یہ سوچ کر کہ اس کے ذریعے آپ کا کام میں دھیان لگا رہے گا تو یہ بالکل غلط ہے، کیونکہ کام کے ساتھ موسیقی سننے سے آپ کی پرفارمنس اچھی ہونی کے بجائے مزید خراب ہوسکتی ہے۔

ماہر نفسیات  کے مطابق اگر آپ اپنے کام سے 10 سے 15 منٹ کا بریک لے کر گانے سن لیں اور اس کے بعد دوبارہ کام شروع کریں تو ا س سے آپ کی پرفارمنس زیادہ اچھی ہوسکتی ہے۔

 اس حوالے سے ماہرنفسیات ڈینیل جے لیوٹن کا مزید کیا کہنا ہے، آئیے اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

Business Insider :بشکریہ