معروف باکسر عامر خان کی اہلیہ گھریلو تشدد کا شکار

شائع 09 دسمبر 2016 06:23am

amir

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اسپورٹس او ر سماجی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں لیکن ان کی شادی شدہ زندگی ان دنوں سخت تناؤ کا شکار ہے۔

رواں ہفتے کی ابتداء میں عامر کی اہلیہ فریال مخدوم نے  سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ اسنیپ چیٹ پر  چند تصاویر شئیر کی ہیں جن سے ظاہر ہورہاہے کہ ان پرسسرال والوں کی جانب سے گھریلوتشدد کیا جارہا ہے۔

اسنیپ چیٹ پر شئیر کی گئیں تصاویر میں موجود پیغام کے مطابق انہوں  نےالزام لگایا ہے کہ ان کے سسرال والوں نے  انہیں مارنے کی کوشش کی اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ صرف وہ ہی نہیں بلکہ ان کے شوہر عامر بھی اپنے گھر والوں  کی وجہ سے سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

فریال کی اسنیپ چیٹ  پر شئیر کی گئی کہانی  سوشل میڈیا پر وائرل  ہوتے ہی لوگوں کی جانب سے مختلف ردعمل آنا شروع ہوگئے۔

کچھ لوگ  ان کے ساتھ ہونے والے ظلم کیخلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، کچھ لوگ  ان پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنا مقصد بیان کریں،جبکہ کچھ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ کیا عامر اس صورتحال میں آپ کے ساتھ ہیں۔

فریال مخدوم کا مقامی جریدے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  ہم دونوں (فریال اور عامر)ایک ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی کہانی سنانے کیلئے اسنیپ چیٹ کا پلیٹ فارم اسلئے استعمال کیا کہ بہت سی پاکستانی خواتین  گھریلو تشدد کا شکار ہیں اور اپنے اوپر ہونے والے ظلم  کے بارے میں آواز نہیں اٹھاتیں میں ان میں سے ایک ہوں۔

انہوں نے اپنے شوہر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عامر نے اپنے گھر والوں کیلئے بہت کچھ کیا ہے لیکن پھر بھی انہیں غم ہی ملے ۔

اس کے علاوہ انہوں نے فیس بک پوسٹ میں لکھا  کہ"بہت سی خواتین  سسرال کی جانب سے کیے جانے والے تشدد  کو خاموشی سے برداشت کرتی رہتی ہیں،یہ ہمارے سماج کی خوفناک حقیقت ہے،ہمیں ان خواتین کو سامنے لانے کی ضرورت ہے جو اس صورتحال کو تبدیل کرسکتی ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے شوہر کی بیحد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہر جگہ ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

واضح رہے کہ فریال اور عامر  2013 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے،اسنیپ چیٹ سے پہلے دونوں کی جوڑی کو پرفیکٹ کپل سمجھا جاتا تھا ،فریال اپنے شوہر  کے پاکستان بھی آچکی ہیں۔

This afternoon, writing on her official Facebook site, Faryal made a statement about her alleged treatment and added: 'I am every abuse woman's voice'

فیس بک پوسٹ بشکریہ:ڈیلی میل