سات' کے ہندسے کی زندگی میں اہمیت'

شائع 09 دسمبر 2016 06:39pm
File Photo File Photo

سات کا نمبر خوش قسمتی کی علامت کیوں مانا جاتا ہے یا ایسے لوگ جن کی شخصیات اس نمبر کے زیر اثر ہو انکو خوش قسمت کیوں گردانا جاتا ہے، یا اس ہندسے کی اہمیت کیوں اتنی زیادہ ہے۔ خواہ ہم مانے یا نہ مانے  ہماری زندگی میں ہندسے  بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

ہم نے کتنا کھایا، کس وقت میٹنگ کی یا سیلز ڈپارٹمنٹ کے کس اہلکار نے کتنی فروخت کی ہے ، ان تمام محرکات کو ناپنے کا پیمانے محض اعدادوشمار ہے، لیکن اعدادوشمار میں ہندسے  7 کی اہمیت دیگر کے موازنے میں کیوں زیادہ مانی جاتی ہے۔ اس کے محرکات درج ذیل ہیں۔

auranew

سات کا نمبر جادوئی اہمیت کا حامل

زمانہ قدیم سے لے کر اب تک سات کے نمبر کو مذہبی اور روحانی دنیا میں ایک خاص مقام حاصل ہے اور کئی عجوبے ہونے کے بعد باوجود زمانہ قدیم میں بھی سات عجوبے ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔

File Photo File Photo

علم نجوم اور سات نمبر

علم نجوم میں بھی سات نمبر کو کافی اہمیت حامل ہے اور یہ معلومات، انکشافات ، ریسرچ اور قدرت کے اسرارو رموز کا حامل ہندسہ قرار دیا جاتا ہے۔ زندگی کی گہرائی اور فلسفہ سمیت ارتقائی مرحلے سے گزرتے ہوئے سیکھنے کا عمل بھی اسہی ہندسے کے احاطے میں آتا ہے۔

علم اعداد

علم اعداد میں یہ نمبر تلاش، سوچنے کا طرزعمل اور حقیقت کی تلاش کو ظاہر کرتا ہے۔

File Photo File Photo

قدرتی نظام میں سات کی اہمیت

اگرچہ کہ عوام کی ایک بڑی تعداد کوئی بھی ایسی چیز جس میں ریاضی کا عمل دخل ہو اسکو شدید ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتی ہے لیکن یہ اتنے ہی زیادہ اہم کردار ادا کرتے ہیں اور آخر کیا وجہ ہے کہ ہفتے میں سات دن ہی ہوتے ہیں جبکہ قوس قزاح کے بھی سات رنگ ہی ہیں جبکہ دنیا میں سات براعظم ہیں۔

memroy

یاداشت کی مدت

ماہرین نفسیات کے مطابق اگرچہ کہ ہماری قلیل مدتی یاداشت بھی کسی معلومات کو جمع سات یا منفی دو کی اکائیوں میں محفوظ رکھتی ہے تاہم ہماری یاداشت غیر متناہی معلومات پانچ سے نو کے حصوں میں منقسیم کرکے بھی محفوظ رکھ سکتی ہے لیکن زیادہ بہتر حصے اسکے لئے سات ہی ہیں۔

File Photo File Photo

کھیل کیلئے اہمیت

کھیل میں بھی سات کے نمبر کو اہمیت حاصل ہے ، جب آپ چاہتے ہیں کہ اس کھیل میں میچز کی فتح کی شرح برابر نہ ہو تو اس کیلئے سات میچز کا انعقاد  فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے، کیونکہ پانچ زیادہ قریب اور نو ذرا فاصلے کا ہندسہ ہے۔

'گیمبلنگ ورلڈ' میں بھی سات کا نمبرعام طور پر جیک پاٹ جتوانے کا حامل قرار دیا جاتا ہے، لیکن ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ یہ نمبر کبھی اور کسی وقت خوش قسمت ثابت نہ ہو

اگرچہ کے کسی کی زندگی کا نمبر جانچنے کیلئے مغربی ، مشرقی علم نجوم اور علم اعداد  میں مختلف پیمانے ہیں تاہم اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں تو گوگل سرچ انجن  صرف ایک کلک سے آپکے سامنے ایسی کئی ویب سائٹ دکھا دیگا۔

Courtesy: pshycologytoday.com

                   sevenroads.org

                   numerology.com

                   astrologyonline.eu