Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

خود کو ڈپریشن سے نکالنے کے سات آسان طریقے

شائع 13 اپريل 2017 05:52am

depressionpic

ڈپریشن کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں،اس سے آپ کی زندگی متاثر ہو سکتی ہے، اسی لئے کسی بھی مشکل درپیش ہونے کی صورت میں ڈپریشن سے بچیں اور ان آسان طریقوں پر عمل کریں۔

اللہ پر پھروسہ رکھیں

اللہ پر یقین اور بھروسہ کرنے سے ہمارے اندر مثبت سوچ پیدا ہوتی ہے،اور ہمیں اس بات کا یقین بھی ہو جاتا ہے کہ اللہ تعالی ہمارے ساتھ ہیں اور وہ  ہماری ساری مشکلوں کو دور کر دیں گے، اس طرح ہمیں ان مشکلات کا سامنا کرنے کی ہمت ملتی ہے۔اور سارے مسائل جلدی حل ہو جاتے ہیں۔

زندگی میں نئی چیزوں کا اضافہ کریں

تبدیلی ہر چیز کے لئے ضروری ہوتی ہے اور جہاں تک زندگی کا سوال ہے تو  زندگی کو بھی کچھ تبدیلوں اور نئی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔زندگی میں کسی نئی چیز کے اضافے سے زندگی خوش رنگ اور خوش نما لگنے لگتی ہے۔اگر آپ نئے دوست بنا لیں،کسی نئی جگہ پر چلے جائیں یا کچھ نیا اور مختلف کھانا کھا لیں تو اس طرح ڈپریشن کافی حد تک کم ہو سکتا ہے۔

ورزش

ورزش کے لئے اگر ایک تیر سے دو نشانے والا محاورہ استعمال کیا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔ورزش کے فوائد سے ہم سب اچھی طرح واقف ہیں۔ یہ دماغ کے لئے بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی کہ جسم کے لئے۔ ورزش کرنے سے دماغ کو سکون ملتا ہے اوریہ ٹینشن دور کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔

اپنی غذا تبدیل کریں

ایسی غذائیں جو تھوڑی سخیل اور دیر سے ہضم ہوتی ہیں،ان کے کھانے سے آپ مزید ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔اس لئے ایسی غذا کا انتخاب کریں جو سادہ اور ہلکی پھلکی ہو، مثلاً پتوں والی سبزیاں،پھل،مچھلی وغیرہ۔ ان غذاؤں سے آپ کو ڈپریشن ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

اپنے آپ کو مصروف رکھیں

اپنے روٹین میں ردوبدل کر کہ نیا روٹین ترتیب دیں،اپنے آپ کو مصروف رکھنے کی کوشش کریں،کام کے بعد جم جانے کے لئے وقت نکالیں، گھر والوں کے ساتھ وقت گزاریں۔اس طرح بھی آپ ڈپریشن کو اپنے اوپر حاوی ہونے سے روک سکتے ہیں۔

زندگی کا بھرپور مزہ لیں

زندگی کو بھرپور طریقے سے گزاریں، اپنے دوستوں کے ساتھ سیروتفریح کریں۔اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں اور ڈپریشن کو بھول جائیں۔

کاؤنسلر سے رجوع کریں

کاؤنسلر سے ضرور مشورہ کریں، ایک قابلِ اعتماد کاؤنسلر آپ کو بہتر مشورہ دے سکتا ہے۔اپنے کاؤنسلر سے کوئی بات کرنے میں نہ ہچکچائیں اور ان کے مشورے پر عمل کریں۔

ان طریقوں پر عمل کر کہ آپ ڈپریشن سے بچ سکتے ہیں اور پر سکون زندگی گزار سکتے ہیں۔

نوٹ: یہ تحریر محض عام معلومات کے لئے ہے،اس پرعمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں۔

 

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div