Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

یہ آسان طریقے اپنا کر اپنا موٹاپا دنوں میں ختم کریں

شائع 13 اپريل 2017 09:10am

obesity

کیا آپ بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ہیں؟اور اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں،تو آج ہم آپ کو اس کا آسان طریقہ بتائیں گے جو کہ آپ کا وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔

 کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ گھر کا کام کر کے اپنا وزن کم کر سکتے ہیں۔بس دن بھر کا سارا کام خود کریں یہ آپ کے جسم سے غیر ضروری چربی پگھلانے میں مدد گار ثابت گا۔

فرش کی صفائی

ایک ریسیرچ کے مطابق روزانہ فرش کی صفائی کرنے سے مردوں کی 102 فیصد تک چربی کم ہو سکتی ہے، جبکہ عورتیں 87 فیصد تک چربی کم کر سکتی ہیں۔

ویکیوم مشین  کے ذریعے صفائی

زیادہ تر لوگ وقت کی کمی کے باعث صفائی کے لئے ویکیوم کا استعمال کرتے ہیں،ویکیوم کرنے سے عورتوں کی 94 فیصد چربی جبکہ مردوں کی 111 فیصد تک چربی کم ہو سکتی ہے۔

فرنیچر کی صفائی

فرنیچر کی صفائی بھی بے حد ضروری ہے ورنہ فرنیچر خراب ہونا شروع ہو جاتا ہے،اگر آپ فرنیچر کی صفائی کرتے ہیں تو مرد 66 فیصد تک چربی پگھلا سکتے ہیں جبکہ عورتوں میں اس کی شرح 57 فیصد ہے۔

برتن دھونا

برتن دھونا بظاہر ایک عام سا کام دیکھائی دیتا ہے لیکن یہ کام بھی موٹاپا کم کرنے کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کام کو کرنے کے نتیجے میں مردوں کی 58 فیصد تک چربی کم ہو سکتی ہے جبکہ عورتوں کی 49 فیصد۔

اپنے کمرے کو ترتیب دینا

کمرے کی صفائی کرنا یعنی تمام چیزوں کو ان کی جگہ پر رکھنے اور ترتیب دینا ہے،اس  سے کافی حد تک چربی کم کی جاسکتی ہے۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ کمرے کی صفائی کرنے سے مرد 223 فیصد،اور عورتیں 189 فیصد تک چربی کم کر سکتے ہیں۔

واش روم کی صفائی

واش روم کی صفائی کرنا ہے تو مشکل کام لیکن اس کو کرنے کا ہے فائدہ بڑا،جی ہاں اس طرح مرد 124 فیصد چربی جبکہ عورتیں 106 فیصد تک چربی کم کر سکتی ہیں۔

کھڑکیوں کی صفائی

کھڑکیوں کی صفائی کر کہ بھی چربی کو کم کیا جاسکتا ہے،جس کی شرح  ریسیرچ کے مطابق یہ بتائی گئی ہے،عورتوں میں 126 فیصد تک جبکہ مردوں میں 149 فیصد تک چربی کم  کرنے کے امکانات ہیں۔

فرنیچر کی ترتیب  کو تبدیل کرنا

گھر کے فرنیچرکی ترتیب کو تبدیل کرنے سے نہ صرف گھر خوبصورت اور پرکشش لگتا ہے بلکہ یہ ترتیب آپ کا وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔عورتیں اس طرح 189 فیصد تک اور مرد 221 فیصد تک چربی کم کر سکتے ہیں۔

پودوں کو پانی دینا

روزانہ پودوں کو پانی دینے سے نہ صرف پودے سرسبزو شاداب دیکھائی دیتے ہیں بلکہ اس کام کا ایک اور بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کا وزن بھی اس کام کو کرنے سے کم ہو سکتا ہے۔مردوں کی 66 فیصد تک جبکہ عورتوں کی 57 فیصد تک چربی کم ہو سکتی ہے۔

باغ کی صفائی

باغ کی صفائی، پودوں کی دیکھ بھال کرنے سے سب آپ کو باغ میں چہل قدمی کرنے  اور تروتازہ ہوا میں بیٹھنے میں مزا بھی آئے گا اور اس طرح آپ کا وزن بھی کم ہو گا۔عورتوں کی 132 فیصد تک چربی جبکہ مردوں کی 155 فیصد چربی باغ کی صفائی کرنے سے کم ہو سکتی ہے۔

اس طرح آپ گھر کا کام کر کہ باآسانی اپنا وزن کم کر سکتے ہیں،اس سے آپ کا گھر بھی صاف ستھرا اور چمکتا دمکتا نطر آئے گا اور آپ بھی موٹاپے سے محفوظ رہیں گے۔

نوٹ: یہ تحریر محض عام معلومات کے لئے ہے،اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div