Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

آج کی ریسیپی: مزیدار چانپ

شائع 14 اپريل 2017 04:25am

muttonchops

اجزاء

بکرے کی چانپیں: سولہ عدد،صاف شدہ

چھوٹی الائچی: دس عدد

لونگ: چار

ادرک/لہسن کا پیسٹ:دو کھانے کے چمچ

گرم مصالحہ: ایک کھانے کا چمچ

دھنیا،پسا ہوا: ایک کھانے کا چمچ

ادرک: چار چائے کے چمچ،باریک قاشیں کاٹ لیں

دہی: سوا ایک کپ

ہرا دھنیا کٹا ہوا: چار چائے کے چمچ

گھی یا تیل: ایک کپ

پیاز،کٹی ہوئی:ڈھائی کپ

دار چینی: چار ٹکڑے

تیز پات:دو عدد

ٹماٹر کٹے ہوئے: ساڑھے تین کپ

نمک: حسبِ ذائقہ

کاجو کا پیسٹ: آدھا کپ

ترکیب

ایک کڑھائی میں گھی/تیل گرم کر لیں۔پیاز ڈال کر درمیانی آنچ پر بھون لیں، تمام اشیاء شامل کرکہ اچھی طرح مکس کرلیں اور پھر بھوں لیں۔ کاجو کا پیسٹ ملا کر اس وقت تک چمچ چلاتے ہوئے فرائی کریں جب تک تیل علیحدہ نہ ہو جائے۔ دہی ڈال کر چمچ سے ملا دیں۔ چانپیں شامل کر کے ڈھکنا ڈھانپ دیں اور کبھی کبھار چمچ چلاتے ہوئے اس وقت تک پکائیں جب تک چانپیں گل جائیں اور کری(شوربہ)گاڑھا ہو جائے۔ادرک کی باریک قاشوں اور ہرے دھنیے سے گارنش کر کے گرماگرم پیش کریں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div