Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

پنجاب اسمبلی ، پی ٹی آئی کے نامزد پرویز الہی اسپیکر منتخب

شائع 16 اگست 2018 01:42pm

pervaizimage

لاہور: پنجاب اسمبلی  میں تحریک انصاف کے نامزد ق لیگ کے چوہدری پرویز الہیٰ دو سو ایک ووٹ لے کر اسپیکر بن گئے، ان کے مد مقابل ن لیگ کے چوہدری اقبال کو ایک سو سینتالیس ووٹ ملے۔

پیپلزپارٹی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، ایوان میں ٹوٹل تین سو اننچاس ووٹ کاسٹ ہوئے، چوہدری پرویز الہیٰ کو پندرہ ووٹ اضافی ملے، کیا ن لیگ میں فارورڈ بلاک بن گیا؟ صورتحال نے سوال اٹھا دیا۔ پرویز الہٰی اسپیکرپنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔ پرویزالہٰی کو201 ووٹ ملے جس میں اضافی 15 ووٹ ملے۔

نون لیگ کے چوہدری اقبال کو 147ووٹ ملے۔ پیپلز پارٹی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div