Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ملک میں کڑے احتساب کا اعلان

شائع 17 اگست 2018 02:01pm

nnnimage

نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں اللہ کے سامنے قوم سے وعہدہ کرتا ہوں کہ ہم اس ملک میں تبدیلی لے کر آئیں گے ، سب سے پہلے ملک میں کڑا احتساب کرنا ہے۔

قومی اسمبلی میں رائے شمار کے بعد وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان نے پہلا خطاب کیا ۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہم نے کڑا احتساب کرنا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ پوری قوم کے شکرگزار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کسی ڈاکو کو این آر او نہیں  ملے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بائیس سال کی جدوجہد کرکے وہ یہاں پہنچے ہیں ۔وہ اپنی جدوجہد کے ذریعے یہاں تک پہنچا ہوں ،انہیں کسی فوجی ڈکٹیٹر نے نہیں پالا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا اور اگر یہ حلے یہ لوگ کھول دیتے تو آج سب کو الیکشن کمیشن پر اعتماد ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف ان حلقوں کے کھولنے کیلئے انہوں نے احتجاج کیا اور عدالت میں کئی عرصے تک کیس لڑا

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div