مولانا سمیع الحق کا قتل ، فیاض الحسن کا اظہار افسوس

ویب ڈیسک |


مولانا سمیع الحق کا قتل ، فیاض الحسن کا اظہار افسوس

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مولانا سمیع الحق کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آج نیوزسے بات چیت میں انہوں نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی تصدیق کی اور واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کو بستر پر ہی چھری کے واروں سے قتل کیا گیا ہے۔

فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ سمیع الحق کا اپنا سیکیورٹی کونوائے تھا، انہوں نے مزید کہا کہ ابھی واقعے کی تفتیش جاری ہے اور بہت جلد اس حوالے سے تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

انہوں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحما نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ بھی کیا کہ وہ واقعے کے پس پردہ ہاتھ کو تلاش کرے۔