Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ہمارے خلاف لوگوں کو وعدہ معاف گواہ بننے پر مجبور کیا جاتا ہے: سعد رفیق

شائع 14 نومبر 2018 05:22pm
خواجہ سعد رفیق-فائل فوٹو خواجہ سعد رفیق-فائل فوٹو

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے نیب پرایک بار پھر وارکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف لوگوں کو وعدہ معاف گواہ بننے پر مجبور کیا جاتا ہے اور اگر نہ بنے تو وارنٹ جاری کر دیے جاتے ہیں۔

سابق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جب منتخب لوگوں کی تذلیل کی جائے گی اور جوتے مارے جائیں گے تو پھر نظام کیسے چلے گا۔

 لاہورہائیکورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کی عبوری ضمانت میں26 نومبر تک بھی توسیع کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div