Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مریم نواز کےوکیل الیکشن کمیشن میں آج بھی پیش نہ ہوسکے

شائع 11 ستمبر 2019 08:20am
فائل فوٹو

مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ آج بھی پیش نہ ہو سکے۔الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت 16ستمبر تک ملتوی کردی ۔

مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کی۔

مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ آج بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہو سکے۔ان کے معاون وکیل نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے وقت مانگتے ہوئے استدعا کی کہ بیرسٹر ظفراللہ ملک سے باہر ہیں اس لیے وہ آج پیش نہیں ہو سکے۔

جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ پچھلی سماعت پر ہی بتا دیتے تو آج سماعت نہ رکھتے۔ بیرسٹر ظفر اللہ کے معاون وکیل نے دلائل دینے سے معذرت کی تو کمیشن نے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div