Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پربات چیت

اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2019 12:17pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی،جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سلامتی سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب اور امریکا کےحوالے سے امور زیر غور آئے۔

ملاقات میں وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک جائیں گے جہاں وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ دورہ امریکا سےقبل وزیراعظم سعودی عرب بھی جائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div