Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
08 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ سندھ کی خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت

شائع 18 ستمبر 2019 01:07pm
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ-فائل فوٹو

کراچی :وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سینیٹ میں کشمیر کاز پر ایک کانفرنس کے دوران اطلاع ملی کہ خورشید شاہ کو نیب نے گرفتار کرلیا، جس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

وزیراعلی نے مزید کہا کہ اگر ان کیخلاف کوئی تحقیقات تھیں بھی تو کیا وہ ملک سے کہیں بھاگے ہوئے تھے،حکومت نے گرفتار کرکے غلط کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div