Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

زرداری، فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم

اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2019 05:38am

منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں احتساب عدالت نے آصف زرداری اورفریال تالپورسمیت دیگر ملزمان پرچاراکتوبرکو فرد جرم عائد کرنے کا حکم دےدیا۔

جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپورسمیت دیگر ملزمان پرچاراکتوبر کوفرد جرم عائد کی جائیگی۔

آصف زرداری اور فریال تالپور کو سخت سیکیورٹی میںاحتساب عدالت پہنچایا گیا ۔

جج محمد بشیرنے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کی۔

آصف علی زرداری روسٹرم پرآئے اورجج سےکہاریفرنسزتوچلتے رہیں گے یہ بتائیں وکیلوں سے بات کرنے کا وقت کتنا ہے؟

جج محمد بشیرنے آصف زرداری کو وکیل سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے کہا جب تک آپ کےوکیل ملاقات سے تھک نہیں جاتے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پرآصف علی زرداری اورفریال تالپورسمیت دیگرملزمان پرفرد جرم عائد کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت چاراکتوبرتک ملتوی کردی۔

 میڈیا سے گفتگو میں آصف زرداری نے خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتےہوئےکہا موجودہ حالات میں تمام جماعتوں کویکجا کرنے وقت ہے لیکن صاحب اقتدارمنفی سیاست کررہے ہیں۔

 مولانا فضل الرحمان کے احتجاج میں شرکت کرنے کے سوال پرانہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ توپارٹی نے کرنا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div