Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات،کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2019 04:43am
فائل فوٹو

جدہ:وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان سےملاقات کی،ملاقات میں وزیراعظم نےکشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان 2 روزہ دورے پرجدہ پہنچے جہاں انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

 وزیر اعظم عمران خان نے سعودی  ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیااور سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی۔

فائل فوٹو

 وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی برائےسمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری،  سیکرٹری خارجہ سہیل محمود،سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اس سے پہلے جدہ آمد پر رائل ٹرمینل پر مکہ کے گورنرخالد الفيصل بن عبد العزيز نے وزیراعظم استقبال کیا ۔

 

 

فائل فوٹو

امریکا جانے سے قبل سعودی قیادت کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا چاہتا تھا، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان سے سعودی عرب میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز پاکستانیوں نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نےکہا کہ میرا مقصد اقوام متحدہ میں جانےسےپہلےسعودی لیڈرشپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا،ہم نے مسئلہ کشمیرکو پوری دنیا میں اجاگر کرنا ہے، کشمیرمیں ہمارے بھائی مشکل صورتحال سےگزررہےہیں،کشمیرعالمی ایشوبن گیاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات ایک نئےسطح پر پہنچ گئےہیں،سعودی عرب نےہرمشکل وقت میں ہماری مدد کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیاہمارے بیانیےکومان گئی ہے،او آئ سی نے ہماری حمایت کی ہے،یو این میں اس ایشو کوپرزوراندازمیں اٹھائیں گے،ہمیں قرضوں کے بوجھ میں دبی معیشت ورثے میں ملی تھی،ہر شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں،کافی مشکلات اور روکاوٹوں کا سامنا رہا۔

 وزیراعظم نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے،بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے قانونی اصلاحات لا رہے ہیں تاکہ ان کے سرمایہ کو تحفظ حاصل ہو،ہماری حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو ترغیب ملے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div