Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

وزیر اعظم امریکا کےلئے روانہ، آج نیویارک پہنچیں گے

اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2019 10:39am
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب مکمل کرنےکے بعد امریکا کے لئے روانہ ہوگئے۔ آج وہ نیویارک پہنچیں گے۔ امریکی صدر سمیت15سربراہان مملکت سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ امریکا کو مشن کشمیر قرار دیا گیا ہے۔وہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانیت سوزمظالم سے آگاہ کریں گے۔

دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان 27ستمبر تک نیویارک میں قیام کریں گے۔

وزیراعظم اپنے قیام کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 15 سربراہان مملکت سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان ترکی اور پاکستان کی مشترکہ میزبانی میں نفرت انگیز موادکےخلاف سیمینار سےبھی خطاب کریں گے۔

عمران خان موسمیاتی تبدیلیوں سے لاحق خطرات کے حوالے سے سربراہی اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیراعظم 27ستمبر کو جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں پیش کریں گے۔

وزیراعظم نیویارک میں قیام کےدوران بین الاقوامی سطح کے تھنک ٹینکس اور فورمز سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،مشیر خزانہ حفیظ شیخ اورزلفی بخاری بھی موجود ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div