Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

وسیم اختر کو پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم

شائع 21 ستمبر 2019 10:49am
میئر کراچی وسیم اختر- فائل فوٹو

کراچی میں انسداد دہشتگردی عدالت نے میئر کراچی کی سرزنش کرتے ہوئے پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں دہشتگردوں کو علاج کی سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق مقدمات کی سماعت میں ڈاکٹر عاصم حسین، رؤف صدیقی، انیس قائم خانی،عثمان معظم، وسیم اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے  مئیر کراچی وسیم اختر پر اظہار برہمی کرتےہوئے سرزنش کی اورریمارکس دیےآپ میئر تو ہیں لیکن کراچی کےلئے کچھ نہیں کیا۔آپ کو پاسپورٹ آفیشل وزٹ کےلئےدیا گیا تھا۔اپناپاسپورٹ عدالت میں جمع کرادیں۔

وسیم اختر نے پاسپورٹ عدالت میں جمع کرادیا۔

میئرکراچی وسیم اخترمختلف مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔

کیس کے مدعی کا بیان قلمبند ہونا تھاتاہم رینجرز پراسیکوٹر کی استدعا پر عدالت نے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div