Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

چین میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ، پاکستانی سفارتخانے کا انتباہ جاری

شائع 26 جنوری 2020 04:14pm

چین کے شہرووہان سے خطرناک کرونا وائرس کے پھیلاؤ پربیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے نے ہم وطنوں کو انتباہ جاری کردیا ۔پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ثابت ہوچکا کہ کرونا وائرس ایک سے دوسرے انسان کومنتقل ہوتا ہے۔ووہان میں پاکستانی طلبا اور کمیونٹی چینی محکمہ صحت کی ہدایات پرعمل کریں ۔

چین کے شہر ووہان سے خطرناک کرونا وائرس کے پھیلاؤ پربیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے نے ہم وطنوں کو انتباہ جاری کردیا۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ثابت ہوچکا کہ کرونا وائرس ایک سے دوسرے انسان کو منتقل ہوتا ہے۔ووہان میں عوام کو عارضی طور پر طویل فاصلے کے سفر سے روک دیا گیا ہے جبکہ ریلوے اور ہوائی جہازوں کے شیڈول بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

ووہان شہر کی حکومت کے اقدامات کرونا وائرس کی روک تھام کےلئے ہیں۔پاکستانی کمیونٹی اور طلبا حفظان صحت کا خیال رکھیں اور ایڈوائزری پرعمل کریں۔

سفارتخانے کی جانب سے بیان کے مطابق  پاکستانی سفارتخانہ ووہان میں طلبا سمیت ہم وطنوں سےرابطے میں ہے اور کوئی پاکستانی شہری وائرس سے متاثرہو توچینی حکام سےتعاون کرے۔جن طلبا کی ویزا معیاد ختم ہو رہی ہے وہ جامعہ سے سفارتخانہ کومطلع کریں اورطلبا سمیت پاکستانی کمیونٹی سفارتی مشن سے معاونت کےلئےرابطہ ہر صورت یقینی بنائے۔

دوسری جانب معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی طلبا کو کرونا وائرس سے متعلق حفاظتی تدابیر سے آگاہ کردیا گیا ہے۔جو طلبا سفارتخانے میں رجسٹرڈ نہیں وہ اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں۔طلبا آن لائن بھی اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔وزارت صحت اور سفارتخانہ کرونا وائرس کی صورتحال مانیٹر کررہا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div