Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے اضافہ

اپ ڈیٹ 24 فروری 2020 10:54am

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا، فی تولہ  قیمت 2000 روپے اور دس گرام 1715 روپے بڑھادی گئی، ایک تولہ سونے کی قیمت 96300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ جبکہ 10گرام سونے کا بھاؤ 82562 روپے ہوگیا۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خوف اسٹاک مارکیٹس تک پہنچ گیا، بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی مندی کی لہر جاری ہے، کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس گرگیا۔

مارکیٹ میں اب تک آٹھ کروڑ چھیاسی لاکھ شیئرز میں کاروبار کیا جاسکا۔

امریکا، یورپ اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں منفی رجحان رہا۔

لندن کا فٹ سی 3.2فیصد سی اے سی 3.6فیصد گرگیا، جرمن ڈیکس میں 3.7فیصد، کوسپی میں 3.87فیصد کمی ہوئی۔

سیٹ کمپوزٹ 3.64فیصد، ہینگ سینگ 1.79فیصدکم ہوا۔

جرمن ڈیکس میں سب سے زیادہ 527 پوائنٹس کمی، ہینگ سینگ انڈیکس میں 487پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div