Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

'فواد چوہدری کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ منہ لگایا جائے'

اپ ڈیٹ 29 مارچ 2020 05:26am

اسلام آباد: مفتی منیب الرحمان نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی بات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ منہ لگایا جائے۔

نجی ٹی وی چینل پر مذہبی جماعتوں کو کورونا وائرس پھیلنے کا ذمہ دار قرار دینے پر انہوں نے فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر کی اپنی سیاسی محرومیاں ہیں۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ پوری دنیا جسمانی وائرس سے پریشان ہے اور فواد چوہدری ایک اخلاقی وائرس ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم جانتی ہے کہ آفات علماء کی وجہ سے نازل ہوتی ہیں یا فواد چوہدری جیسے افراد کی وجہ سے، اس بات کا فیصلہ میں قوم پر چھوڑتا ہوں۔

 واضح رہے کہ فواد چوہدری کی جانب ایک ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت کی وجہ سے کورونا کی وباء پاکستان میں پھیلی اب ہمیں کہتے ہیں اللہ کا عذاب ہے توبہ کریں، اللہ کا عذاب جہالت ہے جو ان لوگوں کی صورت میں ہم پر مسلط ہے، علماء جو علم اور عقل رکھتے ہیں اللہ کی نعمت ہیں ان کی قدر کریں لیکن جہلاء کو عالم کا درجہ دینا تباہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div