Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

سوئی سدرن گیس کمپنی میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

شائع 08 دسمبر 2015 02:11pm

12

کراچی:ڈی جی نیب سندھ سراج نعیم کہتے ہیں کہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی۔نیب نے ایک اعشاریہ چارکھرب مالیت کی تیئس ہزارایکٹراراضی واگزارکرائی۔
کراچی میں آل پاکستان بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے زیراہتمام تقریب سے خطاب میں ڈی جی نیب سندھ کا کہنا تھا کہ دوہزارایک سے دوہزار چودہ تک کے تمام زیرالتواء کیسزکوحل کرلیا گیا ہے۔سوئی سدرن میں اربوں روپے کی کرپشن کی نشاندہی ہوئی ہے ۔
ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ مختلف کیسزمیں نیب نے تیئس ہزارایکڑاراضی واگزارکرائی ہے۔اب کسی کو بھی زمین ایسے نہیں ملے گی،زمنیوں کی کھلی نیلامی ہوگی۔
سراج نعیم کا کہنا تھا کہ ذاتی دشمنی کی بنا پرکسی کے خلاف کیسزنہیں بنائے جاتے۔رواں سال سترمقدمات درج ہوئے اور ایک سوپچاس افراد کی گرفتاری ہوئی۔انہوں نے کہا کہ نیب کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div