Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کراچی :ڈیل سلوشن فورم کا انعقاد

شائع 08 دسمبر 2015 03:04pm

karachi_image
کراچی:ڈیل پاکستان کے تحت کراچی میں ڈیل سلوشن فورم کا انعقاد کیا گیا ، سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کراچی میں ہونے والے ایک روزہ سلوشن فورم میں سرکاری، غیر سرکاری ، بینکنگ سیکٹرکے نمائندوں اورصارفین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فورم میں شرکاء کوجدید ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ مختلف موضوع پر ان کے سوال جواب بھی ہوئے۔
اس موقع پر ڈیل پاکستان اور افغانستان کے جنرل منیجر میر سعادت علی کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ اپنے صارفین کی سہولت کے لیے مختلف فورم کا منعقد کر رہا ہے تاکہ ڈیل کی مصنوعات کے استعمال میں حائل مشکلات کو با آسانی دور کیا جاسکے۔
کراچی لاہوراوراسلام آباد کے بڑے شاپنگ مال میں ڈیل اپنے صارفین کی سہولت کے لئے مختلف سرگرمیوں کا بھی انعقاد کر رہا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div