Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

قومی اسمبلی میں43 کھرب 95ارب روپے کا بجٹ پیش

اپ ڈیٹ 04 جون 2016 08:26am
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار/فائل فوٹو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار/فائل فوٹو

اسلام آباد:حکومت نے 43 کھرب 95ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا۔

موبائل فونز،سیمنٹ،سگریٹ،خشک دودھ، مشروبات مہنگے ہوگئے'۔'

حکومت کی جانب سے   مالی سال 2016 کا بجٹ پیش کردیا گیا خشک دودھ،دودھ سے بنی بچوں کی خوراک پرزیرو ریٹڈ سیلز ٹیکس ختم کرکے ان پر 17فیصد سلیز ٹیکس عائد کردیا گیا۔

سیمنٹ پر فیڈرل ایکسا ئزڈیوٹی  پانچ فیصد کے بجائے  فی کلو پر ایک روپیہ بڑھانے کا اعلان کیا گیا ہے،جبکہ سگریٹ  مہنگے کردیئے گئے پان چھالیہ کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی دگنی کردی گئی۔

چینی،  فروزن مچھلی ،منرل واٹر پر ٹیکس عائد کردیا گیا جبکہ 20 ہزار روپے ماہانہ والے کمرشل صارفین پر بجلی کے بل پر ٹیکس کی شرح 10سے بڑھا کر 12 فیصد کردی گئی۔

 حکومت نے زرعی شعبے کے لیے مراعات کا اعلان کیا ہے ۔  زرعی قرضے کا حجم 700 ارب روپے اور کھاد پر 36 ارب روپےکی  سبسڈی دی گئی ہے ۔

ٹیوب ویل کے لئے بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپےکمی کی  گئی ،یوریا کی قیمت  1400 روپے کردی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے بجٹ میں برآمد کنندگان کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے ٹیکسٹائل، چمڑہ، آلات جراحی، کھیلوں کا سامان اور قالین بافی کی صنعت پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کیاہے۔

نیا بجٹ سرکای ملازمین کے لئے بھی خوشخبری لایا ہے، جن کے لئے نہ صرف تنخواہوں میں اضافہ ہوا،پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ  کردیا گیا ۔

اس کے علاوہ 85 سال سے زائد عمر کے  پنشنرز کی پنشن میں  25فیصد اضافہ کیا جارہا ہے مزدور کی  تنخواہ 14 ہزار روپے کردی گئی  ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div