Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

سندھ اسمبلی:ایم کیو ایم اراکین کا فاروق ستار کی قیادت پراعتماد کا اظہار

شائع 23 ستمبر 2016 10:25am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تمام اراکین نے فاروق ستارکی قیادت پراعتماد کا اظہارکردیا۔

ایم کیوایم پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں شریک اراکین نےفاروق ستارکی قیادت پراعتماد کا اظہارکرتے ہوئےلندن قیادت کے حکم پراسمبلی رکنیت سےاستعفیٰ نہ دینے کااعلان کردیا۔

قائدحزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن کہتے ہیں کہ ہمیں پاکستان زندہ باد کہنے پرمینڈیٹ ملا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کی خواہش پراستعفیٰ نہیں دیا جاسکتا،استعفوں کا مطالبہ کوئی بھی کرے وہ غیرقانونی اورغیرآئینی ہوگا۔

قائدحزب اختلاف کا کہنا تھاکہ ایم کیوایم کے پچاس ارکان میں سے 35 اسمبلی کارروائی کا حصہ ہیں جبکہ 11 اراکین بیرون ملک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارم عظیم فاروقی کا استعفیٰ ہمیں موصول نہیں ہوا، وہ ہماری ہی رکن تصورکی جائیں گی۔

خواجہ اظہارکاکہناتھاکہ بیرسٹر سیف نے فیک آئی ڈی سے لاتعلقی کا اعلان کردیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ساتھی اسیروں کی رہائی پہلی ترجیح ہےجبکہ لاپتہ افراد کی بازیابی بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div