Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، راحیل شریف

شائع 23 ستمبر 2016 01:51pm
File Photo File Photo

کھاریاں:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے پاک فوج ہردم تیار ہے۔ انہوں نے  یہ بات چیت کھاریاں کے قریب انسداد دہشت گردی کے قومی تربیتی مرکزمیں جدید سہولیات کے افتتاح کے موقعے پرکی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا  تھا کہ مسلح افواج ہر قسم کے خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں اور اس پر کسی کو شک میں نہیں رہنا چاہیئے۔ چاہے جو بھی قیمت ادا کرنی پڑے، انشاء اللہ پوری قوم کے تعاون سے سرزمین پاک کے ہرایک چپے کا مکمل دفاع کیا جائیگا۔

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان گزشتہ ایک دہائی سے دہشت گردی کا شکارہے۔ قوم کے عزم اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت ہم دہشت گردی کے خاتمے کی جانب گامزن ہیں۔

اس موقعے پر اسٹرائیک کور کے کمانڈر نے بریفنگ میں بتایا کہ اس مرکز سے دو لاکھ اکتیس ہزار فوجی، پولیس اور سول فورسز کے ساڑھے تین ہزار افسر اور جوان تربیت لے چکے ہیں۔ آرمی چیف نے غیرملکی فوجی اتاشیوں کے ہمراہ تربیتی عمل کا جائزہ بھی لیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div