Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کسی بھی اینڈرائیڈ سسٹم کو ہیک کرنے والا 'ماسٹر کی' بگ

شائع 02 مئ 2017 01:54pm
سائنس
-Easy Info Geek -Easy Info Geek

سیکیورٹی کمپنی بلیو باکس نے 'ماسٹر کی' نامی ایک بگ ایجاد کیا ہے جس کی مدد سے سائبر چور اینڈرائیڈ کے کسی بھی فون تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ ایسا بگ ہے جس کی مدد سے سائبر حملہ آور ہدف بنائے گئے فون کو اپنے مرضی سے استعمال کر سکتے ہیں۔ چور فون سے ڈیٹا چرا سکتے ہیں،اس فون پر کی جانے والی گفتگو کو خفیہ طور پرسن سکتے ہیں اور فون کو جنک یا بےکار پیغامات بھیجنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ بگ اینڈرائیڈ فون پر انسٹال پروگراموں کی تصدیق کے طریقۂ کار کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ اینڈرائیڈ سسٹم کسی اپلیکیشن یا پروگرام کی اصلیت کو چیک کرنے کیلئے کریپٹوگرافک ڈیجیٹل دستخط استعمال کرتا ہے۔

بلیو باکس کے سائنسدانوں نے ایک ایسا طریقہ دریافت کر لیا ہے جس کے ذریعے اینڈرائیڈ کو چکر دیا جاتا ہے اور اسے پروگراموں میں کی جانے والی اُلٹی سیدھی تبدیلیوں کا پتہ نہیں چلتا۔

کسی بھی پروگرام کو جو اس بگ کو استعمال کرے گا فون تک ایسی ہی رسائی ہوگی جو ایک قانونی اپلیکیشن کو ہوتی ہے۔

بشکریہ hngn.com

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div