Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

روس نے چوہوں کی انوکھی فوج تیار کرنی شروع کردی

اپ ڈیٹ 23 مئ 2017 01:44pm
سائنس
-The Spruce -The Spruce

روسی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ میدان جنگ میں بم تلاش کرنے کیلئے کتوں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ کیونکہ ان کی جگہ چوہے لیں گے۔

روسی ماہرین کا کہناہے کہ چوہوں کو نصب کیا ہوا بارودی مواد ڈھونڈنے کیلئے تربیت دی جا سکتی ہے۔ یہ چوہے ملبے کے نیچے پھنسے انسانوں کی تلاش بھی کر سکتے ہیں۔

پولیس اور ملٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چوہوں کے سونگھنے کی حس کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

روستو آن ڈون کی لیبارٹری آف اولفیکٹری پرسیپشن (ایل او پی) میں چوہوں کے دماغ سے الیکٹروڈ منسلک کر کے تجربات کیے جا رہے ہیں۔

ایل او پی کے سربراہ دیمتری میڈویڈ نے بتایا کہ کتوں کے برعکس چوہے ناقابل رسائی نظر آنے والے چھوٹے سے سوراخوں اور دراڑوں میں بھی گھس سکتے ہیں ۔

اس طرح یہ ملبے کے بہت نیچے تک رستہ تلاش کر لیتے ہیں۔ چوہوں کی اس خصوصیت کی بنا پر ریسکو ذرائع بہتر طور پر فیصلہ کرسکتےہیں کہ پھنسے ہوئے افراد تک راستہ کس طرف سےبنانا چاہیے۔

سائنسدانوں نے یہ بھی دریافت کیا کہ چوہے چائے کی دو مختلف قسموں کے پتے سونگھ کر اُن میں فرق کر سکتے ہیں۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہوں کو حقیقی زندگی میں استعمال کرنے کیلئے چند سال اور بھی لگ سکتے ہیں۔ افریقا کے کچھ حصوں میں سونگھنے والے چوہوں کو بارودی سرنگوں کی تلاش اور ٹی بی کی تشخیص کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ ڈیلی میل

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div