Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

واٹس ایپ صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف

شائع 07 نومبر 2018 01:55pm
سائنس

whatsapp-status-00

واٹس ایپ صارفین کے لئے خوشخبری کمپنی نے نیا  زبردست فیچر متعارف  کروادیا ہے ۔

واٹس ایپ بیٹا کے مطابق کمپنی نے گروپ چیٹ میں پرائیویٹ    ریپلائے  کا فیچر  متعارف کروانے کے لئے نیا  اپڈیٹ جاری کردیا ہے  جس کے بعد صارفین گروپ میں رہتے ہوئے  کسی بھی صارف کو پرائیویٹ پیغام بھیج سکیں گے ی، یہ پیغام صرف  وہ ہی پڑھ سکے گا جس  کو یہ بھیجا گیا ہوگا ، اس سے پہلے گروپ میں اگر کسی خاص بندے کو کوئی پیغام بھیجنا ہوتا تھا تو  گروپ کے تمام میمبر اس پیغام  کو پڑھ لیتے تھے۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ جن گروپز میں صرف گروپ کے ایڈمن ہی پیغا م بھیج سکتے تھے اب سے ان گروپز میں بھی صارفین ایڈمن کو پرائیویٹ پیغام بھیج سکیں گے ۔

کمپنی کے مطابق یہ نیا فیچر صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لئے ہے،آئی فون صارفین کو اس نئے فیچر کے لئے انتظار کرنا پڑے گا واٹس ایپ  بیٹا  نے مزید کہا کہ صارفین  ابھی اپنے واٹس ایپ کو اپڈیٹ کرنے سے اجنتاب کریں کیونکہ ابھی اس میں  کچھ مسائل ہیں جس کی وجہ سے صارفین کے ڈیٹا کو نقصان ہوسکتا ہے ۔

ماضی میں بھی واٹس ایپ نے کئی نئے فیچر متعارف کروائے ہیں اور صارفین کو مزید سہولت فراہم کی ہیں  ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div