Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

سام سنگ نے پاکستان میں گلیکسی اے 9 متعارف کروادیا

شائع 11 دسمبر 2018 08:42am

999

سام سنگ پاکستان نے حال ہی میں نیا گلیکسی اے 9 متعارف کرایا ہے جو دنیا کا پہلا کواڈ کیمرہ اسمارٹ فون ہے۔

اس فون میں چار ریئر کیمرے فراہم کئے گئے ہیں، 8 میگا پکسل کے الٹرا وائیڈ کیمرے، 10 میگا پکسل کے ٹیلی فوٹو کیمرے، 24 میگا پکسل کے مین کیمرے اور 5 میگا پکسل کے ڈیپتھ کیمرے کے ساتھ صارفین اپنے تمام خصوصی مواقع کیلئے چار گنا بہتر معیار کی تصاویر حاصل کرنے کے قابل ہوں گے۔

سام سنگ گلیکسی اے 9 کے تمام چار ریئر کیمرے متنوع رینج کے آپشنز فراہم کرتے ہیں جو صارفین کو تصاویر نکالنے کے دوران انتخاب کی آزادی فراہم کرتے ہیں۔

اس فون کا 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرہ 120 ڈگری کا نظارہ پیش کرتا ہے جو وسیع مناظر کی عکسبندی کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ 2x آپٹیکل زوم کے ساتھ 10 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو کیمرہ فاصلے سے لی گئی تصاویر کو خوبصورتی سے پیش کرتا ہے۔

اس کے علاوہ اس فون کا 5 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرہ معیاری اور پیشہ ورانہ طور پر تیار کی گئی تصاویر کی طرح تصاویر کے پس منظر کو دھندلا کرتا ہے۔

اس فون کا 24 میگا پکسل مین کیمرہ شدید اور کم روشنی کے ماحول اور میں صاف شفاف تصاویر نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تصاویر میں زیادہ تفصیل کے لئے دیگر رکاوٹوں کو کم کرتا ہے۔

ساتھ ہی صارفین آسانی کے ساتھ اپنی تصاویر کے معیار کو بڑھانے کیلئے سین آپٹیمائیزر اور فلو ڈیٹیکشن جیسے انٹیلی جنٹ فیچرز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

فون کی دیگر خصوصیات میں ایک 6.3 انچ کا انفینیٹی ڈسپلے شامل ہے جو زیادہ اچھا  نظارہ پیش کرتا ہے، اس فون میں 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی کی انٹرنل سٹوریج فراہم کی گئی ہے جبکہ اس فون میں ڈولبی سراؤنڈ ساؤنڈ، شاندار ٹچ اور خوبصورت ڈیزائن فراہم کیا گیا ہے۔

سام سنگ گلیکسی اے 9 کے ساتھ سام سنگ پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے صارفین کو زیادہ آسانی فراہم ہوگی جس کے نتیجے میں وہ اپنے فون کو زیادہ بہتر بنا سکیں گے، اس سے انہیں مکمل طور پر اپنے خاص لمحات سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آئے گا۔ یہ حیران کن ڈیوائس ملک بھر میں 99 ہزار 999 پاکستانی روپے میں دستیاب ہے۔

Thanks to Techjuice

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div