Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ہواوے اور شاؤمی کو ٹکر دینے کی تیاری، نئی کمپنی کا اعلان

شائع 15 دسمبر 2018 04:27am
سائنس

Untitled-1

بیجنگ : چین کی ایک نئی موبائل فون کمپنی نے پاکستان میں بزنس کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور بتایا ہے کہ ان کا ہدف پاکستان کی 60 فیصد نوجوان نسل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون کمپنی 'رئیل می' نے بھارت میں صرف چار ماہ کے دوران دس لاکھ سے زائد یونٹس فروخت کئے۔ اسی طرح کمپنی نے ملائیشیا ، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک میں بزنس کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

کمپنی نے نوجوان نسل کو مناسب قیمت پر انتہائی جدید ٹیکنالوجی فراہم کی ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ کمپنی نے ایشیا کے بڑے ممالک میں بزنس کے ریکارڈ قائم کرنے کے بعد اب پاکستان میں بڑے پیمانے پر کاروبار شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Emerging Chinese Brand Realme to Enter Pakistan Market | propakistani.pk

کمپنی کی جانب سے اعلان کے بعد نوجوانوں کی اکثریت نے نئے موبائل فونز کی خریداری روک دی ہے، تاکہ نئی کمپنی کی معیاری پراڈکٹس سے فائدہ حاصل کیا جا سکے۔ کمپنی کی ایشیائی ممالک میں ترقیاتی رینکنگ میں بھی نمایاں بہتری ہے اور پاکستان میں کامیاب کاروبار کے بعد اس میں نمایاں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

نئی چینی کمپنی پاکستان میں پہلے سے کام کر رہی دیگر چینی موبائل فون کمپنیوں کو بھی ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔ جن میں ہوواوے بڑی کمپنی شامل ہے جو اب تک پاکستان میں کافی اچھا بزنس کر رہی ہے۔

لیکن اگر صارفین کو ہوواوے سے بہتر اور کم قیمت میں موبائل فون دستیاب ہوں گے تو یقینی طور پر دیگر کمپنیوں کے کاروبار میں نمایاں فرق پڑے گا۔

دوسری جانب پاکستان میں موبائل فونز پر بڑھائی گئی ٹیسک ڈیوٹی کے بعد قیمتوں یں ہوشرُبا اضافہ ہوا ہے اور موبائل فونز مڈل کلاس طبقے کی رینج سے تقریباً باہر ہوگئے ہیں۔ ایسے میں 'رئیل می' کتنے سستے فونز فراہم کر پاتی ہے؟ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div