Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

اب چاہتے ہوئے بھی فیس بک ڈیلیٹ نہیں کی جاسکے گی

شائع 10 جنوری 2019 07:03pm

facebok

فیس بک کو سماجی رابطے کی سب سے مشہور ایپ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا، اگر ہم اپنا ہی موازنہ کریں تو اس بات سے اتفاق کریں گے کہ فیس بک اب ہماری زندگی کا حصہ بن چکی ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اب آپ چاہتے ہوئے بھی سام سنگ کے ان فونز سے فیس بک ڈیلیٹ نہیں کرسکتے جن میں یہ ایپ پہلے سے موجود ہو۔

جی ہاں اس بات کا پتہ اس وقت لگا جب ایک شخص نے مختلف فورمز پر اپنی شکایت درج کروائی کہ وہ اپنے فون سے فیس بک کو ڈیلیٹ نہیں کر پارہا ہے۔

وہ شخص سام سنگ گیلیکسی ایٹ ایکس کا مالک ہے، یہ فون 2017 میں متعارف کروایا گیا تھا اور اس میں فیس بک کی ایپ پہلے سے ہی موجود ہوتی ہے۔

اس شخص نے اس ایپ کے ذریعے اپنے پرانے دوستوں سے رابطے قائم کئے تصاویر وغیرہ شیئر کیں تاہم ایک دن اس نے اس ایپ کو ڈیلیٹ کرنے کا سوچا کیوں کہ وہ کسی ایک جگہ رُکنا نہیں چاہتا تھا تاہم اس کی فیس بک کو ڈیلیٹ کرنے کی کوشش ناکام رہی۔

فیس بک کو ڈیلیٹ کرنے کی کئی کوششوں کے باوجود اس کے سامنے صرف ایک ہی آپشن آرہا تھا جس میں 'ڈس ایبل' لکھا ہوا تھا، وہ شخص اس کا واضح مطلب نہیں سمجھنے سے قاصر رہا۔

اس بات کو وثوق سے تو نہیں کہا جاسکتا لیکن اگر مختلف رپورٹس کو مدنظر رکھا جائے تو یہ بات درست ہے کہ سام سنگ اور فیس کے درمیان شاید کو ایسا معاہدہ ہوا ہے جس کے باعث اب اس کمپنی کے مختلف فونز سے اس ایپ کو ڈیلیٹ کرنا ناممکن ہوگیا ہے ہاں مگر اسے ڈس ایبل کیا جاسکتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div