Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سام سنگ پر صارفین کو دھوکا دینے کا الزام

شائع 04 جولائ 2019 01:44pm
سائنس

sam

آسٹریلین  کمپیٹیشن اور کنزیومر کمیشن  مشہور و معروف الیکٹرانک کمپنی سام سنگ کےخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے والی ہے۔

آسٹریلوی کمیشن، کمپنی کو صارفین کو متعددفونز کےواٹر ریزیسٹنس ہونے کے متعلق گمراہ کرنےکے الزامات  پر عدالت لے کر جائے گا۔

کمیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ سام سنگ 2016 سال سے اپنے فونز کو سوئمنگ پولز اور سمندر کے کنارے دِکھارہا ہے جبکہ ایسا کرنے کی ان کے پاس کوئی وجہ نہیں ہے۔

کمیشن کے چیئر مین روڈ سمزنے ایک بیان میں کہاکہ سام سنگ کی جانب سے اشتہارات میں گلیکسی کے متعلق غلط بیانی کی گئی کہ اس فون کو کسی بھی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ چاہے پول کا پانی ہو یا سمندر کا فون پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، جبکہ ایسی کوئی بات نہیں تھی۔

مقدمہ 300سے زائد اشتہارات کو دیکھ کر دائر کیا گیاہے۔

متعدد گلیکسی فونز کو اشتہارات میں دِکھایا گیا ہے کہ ان میں آئی پی 68 ریزسٹنس ہے یعنی وہ 1.5میٹر گہرائی میں  30منٹ تک رہ سکتے ہیں۔ لیکن جیسے کمیشن نے نشاندہی کی کہ اس میں تمام قسم کا پانی شامل نہیں ہے اور سام سنگ کا بھی کہنا ہے کہ گلیکسی ایس 10 کو سمندر پر استعمال کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

سام سنگ کی جانب سے سامنے آنے والے موقف کے مطابق کمپنی اپنی مارکیٹنگ پر قائم ہے اور مقدمہ لڑنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div